2 جنوری 2014 - 20:30
عراق کے صوبہ الانبار میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت 62 دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوج اور عراقی سنی قبائیلیوں کی القاعدہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اس کارروائی میں القاعدہ کے اہم رہنما ابو عبدالرحمن البغدادی سمیت 62 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوج اور عراقی سنی قبائیلیوں کی القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور قبائیلی ملیشیا نے الانبار کے مرکزی شہر الرمادی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت یافتہ اسلامی مملکت برائے عراق وشام کے سربراہ ابو عبدالرحمن البغدادی سمیت 62 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فلوجہ میں بھی قبائلی ملیشیا نے سرکاری فوج کی مدد سے حملہ کرکے اہم سرکاری عمارتوں کو القاعدہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔ قبائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں اب تک 167 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔القاعدہ دہشت گرد تنظیم اسلامی ممالک میں تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے عراقی سنی قبائل بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ  القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں سنی قبائلیوں کے مطابق القاعدہ سلفی وہابی اور گمراہ و دہشت گرد تنظیم ہے جس کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے سنی اکابرین کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم  یزیدی اور معاویائی تنظیم ہے۔

.......

/169